ٹو بہ روڈ پر موٹر سائیکل تصادم، خاتون جاں بحق، بچہ شدید زخمی

ٹو بہ روڈ پر موٹر سائیکل تصادم، خاتون جاں بحق، بچہ شدید زخمی

امجد علی قریبی عزیزہ کوثر اور بیٹے کے ساتھ جا رہا تھا دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا

گوجرہ (نمائندہ دنیا)ٹو بہ روڈ پر دو موٹر سائیکلز کے تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور اس کا تین سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔چک نمبر 284 گ ب کا رہائشی امجد علی اپنی 25 سالہ قریبی عزیزہ کوثر بی بی اور تین سالہ بیٹے محمد حنان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر سے گاؤں واپس جا رہا تھا کہ ایک دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے اور وہ سڑک پر گرگئے۔ اس دوران ایک اور موٹر سائیکل ان سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کوثر بی بی اور محمد حنان شدید زخمی ہو گئے۔ شدید زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے کوثر بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ تین سالہ بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کی اور ورثاء کے حوالے کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں