جھنگ: اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے کارروائیاں

جھنگ: اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے کارروائیاں

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ ماہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں اور بازاروں کی مؤثر مانیٹرنگ کریں اور گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق رمضان میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف بازاروں میں 30 ہزار سے زائد انسپکشنز کیں، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 28 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور 20 دکانیں سیل کی گئیں۔شہریوں کی سہولت کے لیے اہم بازاروں میں شکایت سیل بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں عوام گرانفروشی کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں