کمالیہ:مہنگائی کے با وجود بازاروں میں خریداروں کا رش

کمالیہ:مہنگائی کے با وجود بازاروں میں خریداروں کا رش

نت نئے ملبوسات اور خوبصورت واسکٹیں خریداروں کی توجہ کا مرکز

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)عید الفطر کی آمد کے قریب، کمالیہ کے بازاروں میں خریداروں کی آمد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ شہری جوتے ، چوڑیاں، کپڑے اور واسکٹ خریدنے کے لیے بڑی تعداد میں دکانوں کا رخ کر رہے ہیں تاکہ عید کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منایا جا سکے ۔کمالیہ کے مرکزی بازاروں اور مارکیٹوں میں گزشتہ چند روز سے غیر معمولی رش دیکھا گیا ہے ۔ خواتین زیادہ تر چوڑیوں اور کپڑوں کی دکانوں پر دلچسپی لے رہی ہیں، جبکہ مرد حضرات اور نوجوان واسکٹ اور جوتوں کی دکانوں سے خریداری میں مصروف ہیں۔

دکانداروں نے بتایا کہ عید کے قریب کاروبار میں واضح تیزی آ گئی ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں رش مزید بڑھ جائے گا۔ دکانوں پر جدید ڈیزائن کے جوتے ، دیدہ زیب چوڑیاں، نت نئے ملبوسات اور خوبصورت واسکٹیں خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود وہ عید کی خوشیوں کو یادگار بنانے کے لیے خریداری کر رہے ہیں، خصوصاً بچوں کے لیے ۔ انتظامیہ نے بھی بازاروں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ شہری پرامن ماحول میں خریداری کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں