عید کی خریداری کے دوران رش، جیب تراشی، شہری پریشان
غیر مناسب انتظامات کی وجہ سے اندرون شہر ٹریفک کا نظام بری طرح مفلوج
چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر میں رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید الفطر کی آمد کے پیش نظر بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے ، جبکہ جیب تراش اور پیشہ ور بھکاریوں کی بھی بھرمار دیکھی جا رہی ہے ۔ شہریوں کے مطابق انتظامیہ کے غیر مناسب انتظامات کی وجہ سے اندرون شہر ٹریفک کا نظام بری طرح مفلوج ہو گیا ہے اور شہری خریداری کے دوران مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سماجی حلقوں اور شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے دوران مختلف بازاروں میں فوری طور پر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں اور پولیس کے گشت کو مؤثر و فعال بنایا جائے تاکہ خریدار محفوظ انداز میں اپنی ضروریات پوری کر سکیں اور شہر میں ٹریفک کا نظام بھی رواں رہے۔