رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے گمٹی چوک کے قریب عبدالمجید نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔