پولیس نے 3مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے تین مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ جن کی شناخت صدیق طاہر اور عتیق کے نام سے ہوئی۔ ڈاکو مبینہ طور پر ڈکیتی کی نیت سے چھپے اپنے شکار کی تلاش میں تھے ۔ جن کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔