شہری کو فون پر قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں

شہری کو فون پر قتل سمیت  سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو فون کالز پر قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عدنان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے فون کالز پر اسے قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور خوف و ہراس کا شکار بنایا گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں