بجلی چوری کرنیوالے دو افراد کو قابو کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے دو افراد کو قابو کر لیا گیا۔ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں فیسکو ٹیموں نے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔
اس دوران دو افراد کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر اور میٹر ٹیمپر کرکے بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔