چنیوٹ :ناقص دودھ کی بڑی کھیپ تلف، سپلائر پر جرمانہ
چنیوٹ :ناقص دودھ کی بڑی کھیپ تلف، سپلائر پر جرمانہفوڈ سیفٹی ٹیموں نے جھنگ روڈ پر چیکنگ کی ،ٹیسٹ رپورٹ خراب آنے پر ایکشن
چنیوٹ،بھوانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دینا )چنیوٹ میں ناقص اور غیر معیاری دودھ کی سپلائی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جھنگ روڈ پر ٹینکر کی چیکنگ کی، جس کے دوران 1000 لٹر بدبودار اور ناقص دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ سپلائر پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔محکمے کے مطابق موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں دودھ ناقص پایا گیا، جبکہ ٹینکر میں موجود دودھ فروخت کیلئے غیر معیاری اور خراب حالت میں تھا۔ مزید یہ کہ سپلائر کے پاس ضروری اور لازمی دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ خالص دودھ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ استعمال ہونے والے دودھ کا مفت ٹیسٹ کروائیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔