سمندری میں معرکہ حق و بنیان مرصوص کی سالگرہ پر ریلی
مختلف سماجی، مذہبی، کاروباری اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں کی شر کت
سمندری (نمائندہ دنیا )سمندری میں آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق کی شاندار فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں کلاک ٹاور چوک سے ایک مشترکہ ریلی نکالی گئی جس میں پریس کلب سمندری (رجسٹرڈ)، المجاہد ویلفیئر آرگنائزیشن، مرکزی انجمن تاجران، سول رائٹس ایسوسی ایشن اور موبائل ایسوسی ایشن سمیت مختلف سماجی، مذہبی، کاروباری اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران، کارکنان اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کے دوران شہر کی فضا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ مقررین نے آپریشن معرکہ حق بنیان المرصوص میں کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد دی۔ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔