پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کی تشویش

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کی تشویش

غریب طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے

سمندری (نمائندہ دنیا )سمندری میں شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے ، جبکہ ُٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ مہنگائی کے مزید طوفان کا سبب بن رہا ہے ۔عوام کے مطابق روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، جس سے غریب طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں