ٹوبہ :معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا جشن

 ٹوبہ :معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا جشن

شہریوں، طلبہ، سول سوسائٹی، تاجروں اور میڈیا نمائندگان کی بھر پور شرکت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی کا جشن بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ضلع بھر میں ریلیاں، سیمینارز، واکس اور تقریبات منعقد ہوئیں جن میں شہریوں، طلبہ، سول سوسائٹی، تاجروں اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر ثابت کیا کہ ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے ۔ رات کے وقت اسپورٹس اسٹیڈیم میں میوزک کنسرٹ اور شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں