جڑانوالہ : اشیائے خورونوش کی قیمتیں بے قابو، شہری پریشان

جڑانوالہ : اشیائے خورونوش کی قیمتیں بے قابو، شہری پریشان

سبزیاں، پھل اور گوشت سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے فروخت کئے جا رہے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ میں اشیائے خورونوش، سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ سامنے آیا ہے ، جس کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔شہر بھر کے بازاروں میں سبزیاں، پھل اور گوشت سرکاری نرخ ناموں کے برعکس کئی گنا زائد قیمت پر فروخت کیے جا رہے ہیں، جس سے عام آدمی کی قوتِ خرید بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کی کارروائیاں محض کاغذی حد تک محدود ہیں جبکہ گراں فروش بلا خوف و خطر من مانے ریٹس پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں۔شہری حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت یا خاموشی کی وجہ سے ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ، جس کے باعث مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے ، پرائس کنٹرول نظام کو فعال بنانے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں