نواز شریف کا لیگی رہنما شبیر احمد چودھری کے مشوروں کا خیرمقدم
سمندری (نمائندہ دنیا)سمندری سے مسلم لیگ (ن) سے وابستہ شخصیت شبیر احمد چودھری کی جانب سے تنظیم سازی کے حوالے سے دی گئی تجاویز اور مشوروں کو سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے سراہا ہے۔
شبیر احمد چودھری نے پارٹی قیادت کو صوبہ بھر میں تنظیمی ڈھانچے کی بہتری کے لیے تجاویز پر مشتمل خط ارسال کیا تھا، جس کا مرکزی قیادت نے خیرمقدم کیا۔