معرکہ حق ریلی، قومی یکجہتی اور پاک فوج سے اظہارِ عقیدت
شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ،اسسٹنٹ کمشنر صدر نے خطاب بھی کیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین کی زیر صدارت معرکہ حق ریلی تاندلیانوالہ روڈ سے پینسرہ روڈ تک نکالی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ریلی میں مختلف سرکاری محکموں کے افسروں و ملازمین، سول سوسائٹی، تاجروں، طلبہ اور عام شہری شریک ہوئے ۔ شرکا نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور قومی یکجہتی کے حق میں نعرے لگائے جبکہ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وطن سے محبت کے اظہار کے لیے بینرز اور پلے کارڈز بھی آویزاں کیے گئے ۔ ریلی کے دوران ماحول قومی جذبے اور حب الوطنی سے بھرپور رہا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین نے اس موقع پر کہا کہ معرکہ حق ریلی کے انعقاد کا مقصد قومی اتحاد، حب الوطنی اور پاکستان کے استحکام کے لیے عوامی شعور کو اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے لیے تیار ہے ۔