جدید زرعی اصلاحات اور پانی کے دانشمندانہ استعمال پر اہم اجلاس

  جدید زرعی اصلاحات اور پانی کے  دانشمندانہ استعمال پر اہم اجلاس

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ملکی معیشت کی ترقی، جدید زرعی اصلاحات اور پانی کے دانشمندانہ استعمال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ورلڈ بینک، حکومتی اور نجی شعبے کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ اصلاح آبپاشی پنجاب کے ڈویژنل ڈائریکٹر چودھری عاصم رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد سرمد رشید رندھاوا، محمد عمران (سی ای او)، مہر اریگیشن سسٹم کے پروجیکٹ منیجر عمران شہزاد سمیت دیگر کاروباری شخصیات موجود تھیں۔اجلاس کے دوران زراعت، خصوصاً پانی کی بچت کے جدید طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں روایتی طریقوں کے بجائے سمارٹ اور جدید آبپاشی نظام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ کم پانی میں زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں