ٹوبہ میں پہلی مرتبہ مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپس قائم
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پہلی مرتبہ واسا کی جانب سے مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے تاکہ بارشوں پرشہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے اور نکاسی آب مسائل پر بروقت قابو پایا جا سکے۔
ایم ڈی واسا انجینئر کامران رضا کاہلوں نے ایمرجنسی ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات، مشینری اور عملے کی تیاریوں کا جائزہ لیا،انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ 15جون تک تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں اور مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملہ، مشینری اور دیگر ضروری وسائل ہمہ وقت تیار رکھے جائیں، واسا کا عملہ 24گھنٹے الرٹ رہے گا اور نشیبی علاقوں سمیت شہر کے تمام حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائیگی تاکہ شہریوں کو پریشانی نہ ہو۔