پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام فوک میوزک نائٹ

پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام فوک میوزک نائٹ

ڈائریکٹر مقبول احمد ملک اور ادبی و ثقافتی شخصیات کے خصوصی شرکت کی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام ایک شاندار فوک میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور فوک گلوکار احمد علی لونے والا اور معروف فوک سنگر اسلم لوہار نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔تقریب میں ڈائریکٹر مقبول احمد ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضا، ڈاکٹر قمر بخاری اور دیگر ادبی و ثقافتی شخصیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

فوک میوزک نائٹ میں پنجاب کی روایتی ثقافت، لوک موسیقی اور علاقائی ورثے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ فنکاروں نے اپنے دلکش گیتوں کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا اور پنجاب کی ثقافتی روایات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکانے اس نوعیت کی ثقافتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافتی اقدار، روایات اور تہذیبی ورثے سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ایسی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے تسلسل کے ساتھ انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں