جڑانوالہ :مرکزی قبرستان میں تدفین کے لیے جگہ ختم
لو گوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ کا مرکزی قبرستان لاہور موڑ گنجائش کے شدید بحران کا شکار ہو گیا ہے ، جس کے باعث نئی تدفین کے لیے جگہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ۔شہریوں کے مطابق قبرستان میں جگہ کی قلت کے باعث لواحقین کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ صورتحال کے باعث اہلِ علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور نئے قبرستان کے لیے مناسب اراضی مختص کی جائے تاکہ عوام کو اس سنگین مسئلے سے نجات مل سکے ۔