مہر صفدر ریاض بھروانہ کا وائس چیئرمین کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان

مہر صفدر ریاض بھروانہ کا وائس چیئرمین  کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما اور ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ فیصل آباد مہر صفدر ریاض بھروانہ نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل تاندلیانوالہ سے وائس چیئرمین کی نشست پر الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔

مہر صفدر ریاض بھروانہ نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کے لیے میدان میں اتر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل تاندلیانوالہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، جہاں سیوریج، پینے کے صاف پانی، سڑکوں اور صحت کی سہولیات کے مسائل فوری حل طلب ہیں۔ منتخب ہونے کی صورت میں وہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں