موضع باغ ٹوبہ روڈ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

موضع باغ ٹوبہ روڈ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن

عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح :مہر محمد اکرم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے حکومت پنجاب کی ہدایات پر موضع باغ، ٹوبہ روڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔چیف آفیسر نے سیوریج اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر پیش رفت کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بیوٹیفکیشن سکیم کے تحت اڈہ موضع باغ ٹوبہ روڈ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ منصوبے کا بیس ورک مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ فنشنگ کے مراحل جاری ہیں۔مہر محمد اکرم بھروانہ نے مزید کہا کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام جاری ہے اور ٹھیکیداروں کو تعمیراتی معیار برقرار رکھنے کی سخت ہدایات دی گئی ہیں تاکہ منصوبہ عوامی توقعات کے مطابق مکمل ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں