رہائشی و کمرشل پلاٹس کی22 جون کو نیلامی کا فیصلہ

 رہائشی و کمرشل پلاٹس کی22 جون کو نیلامی کا فیصلہ

ایف ڈی اے کا اجلاس ،بولی دہندہ کو قبل مقررہ زرضمانت جمع کرانا ہوگی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول مختلف رہائشی کالونیوں اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں کمرشل پلاٹس، دکانوں اور رہائشی پلاٹس کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کے لیے نیلامی 22 جون کو صبح 11 بجے ایف ڈی اے کمپلیکس (بالمقابل سول ہسپتال) میں منعقد ہوگی۔یہ فیصلہ ڈائریکٹر جنرل محمد آصف چودھری کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون جنید حسن منج، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ میاں اسد مجید سمیت دیگر افسر شریک ہوئے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 126 پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں تعلیم، صحت اور دیگر عوامی مفاد کے لیے مختص پلاٹس سمیت مختلف کمرشل یونٹس نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں