ریٹائر ہونے والے انسپکٹر محمد اشرف کے اعزاز میں الوداعی تقریب
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک کی جانب سے انسپکٹر محمد اشرف کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز آفس میں منعقدہ تقریب میں پولیس افسران نے انسپکٹر محمد اشرف کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مدثر، آر آئی الیاس، لائن آفیسر جاوید اور دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک نے ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، دیانت داری اور محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات پولیس فورس کیلئے قابلِ قدر اثاثہ رہی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر انہیں اعزازی شیلڈ، گلدستہ اور دیگر تحائف پیش کیے گئے جبکہ سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گھر روانہ کیا گیا۔