پابندی کے باوجود نہر میں نہانے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پابندی کے باوجود نہر میں نہانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے سمندری روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود نہر میں نہانے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ جو قانون کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔