بس کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

 بس کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

شورکوٹ روڈ پر بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی،ڈرائیور فرار

ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شورکوٹ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی۔ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر 303 گ ب کا رہائشی سردار محمد اپنی اہلیہ رضیہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ شورکوٹ روڈ پر چک نمبر 298 گ ب کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ۔ سردار محمد شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ رضیہ بی بی کو ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی، بس کو تحویل میں لے لیا ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں