شادی شدہ خاتون کو گھر گھس کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

شادی شدہ خاتون کو گھر گھس کر  مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ ستیانہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہروز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر گھس کر اس کی اہلیہ کو قابو کرلیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں