ریڑھیاں کھڑی کر کے روڈ بلاک ،چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کر کے روڈ بلاک کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ جو منع کرنے کے باوجود ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھے۔ جس سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔