ٹریفک اہلکار کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

ٹریفک اہلکار کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

غفلت کا مظاہرہ کرنے پر اہلکار نے روکا تو شہری نے حملہ کر دیا ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک اہلکار کو قابو کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقے ستیانہ روڈ پر ٹریفک اہلکار کی جانب سے مزدا ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر روکا اور اس کی گاڑی کا چالان کیا تو ڈرائیور اور اس کے دیگر ساتھیوں نے مبینہ طور پر ٹریفک اہلکار کو قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں