سابقہ رنجش ،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سیف الرحمن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔