چودھری عارف محمود گل کا سمندری کو ضلع بنانے کا مطالبہ

چودھری عارف محمود گل کا  سمندری کو ضلع بنانے کا مطالبہ

سمندری(نمائندہ دنیا)رکن صوبائی اسمبلی چودھری عارف محمود گل نے اسمبلی فلور پر سمندری کو ضلع بنانے کا مطالبہ کردیا ایم پی اے مذکور نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے اور جدید طبی سہولتیں فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔۔۔

 انہوں نے کہا کہ سمندری تحصیل بڑی اور پرانی تحصیل ہے جس کو ضلع کادرجہ ملنے سے عوامی مسائل جلد حل ہوں گے اور اہلیان تحصیل سمندری مسائل کے حل کیلئے سفری پریشانیوں سے محفوظ رہ سکیں گے انہوں نے کاشتکاروں کے مسائل کے حوالہ سے بات کی اور مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو بجلی میں سبسڈی دی جائے اور کھاد کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ کاشتکار خوشحال ہو اورزہادہ پیدوار سے ملک کیلئے زرمبادلہ میں اضافہ ہو سکے انہوں نے پنجاب بجٹ کو خوش آئند قرار دیتے عوام دوست بجٹ قرار دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں