حضرت امام حسین ؓنے امت مسلمہ کو اصولوں کی خاطر ڈٹ جانے کا درس دیا :سیدآصف رضا شیرازی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )حسینیہ ٹرسٹ مرکزی امام بارگاہ کے چیئر مین سیدآصف رضا شیرازی نے کہا ہے کہ۔۔۔
حضرت امام حسین ؓنے اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانی پیش کر کے امت مسلمہ کو اصولوں کی خاطر ڈٹ جانے کا درس دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ آج اسلام دشمن لادینی قوتوں نے جس طرح مسلمانوں کے خلاف مختلف قسم کے جال پھیلا رکھے ہیں، ان کا مقابلہ کرنے کے لیے اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔