شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں حق و استقامت کا لازوال پیغام ، اعجاز چودھری

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں حق و  استقامت کا لازوال پیغام ، اعجاز چودھری

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت امام حسینؓ کی جرأت، شجاعت اور حق پر استقامت کی روشن مثال قیامت تک قائم رہے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے ، کیونکہ واقعۂ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک لازوال معرکہ تھا۔یومِ عاشورکے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواسئہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ حق کا روشن ستارہ ہیں، جن کا پیغام چودہ صدیاں گزرنے کے باوجود آج بھی ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔محمد اعجاز چودھری نے کہا کہ یزیدی فکر تاریخ کے صفحات میں دفن ہو چکی، تاہم ظلم، جبر اور انتہا پسندی کی مختلف شکلیں آج بھی معاشرے میں موجود ہیں، جن کا مقابلہ اتحاد، انصاف اور حسینی کردار کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں