اسوۂ حسینی پر عمل ہی امت مسلمہ کی کامیابی کی ضمانت : قاری شبیر احمد عثمانی

اسوۂ حسینی پر عمل ہی امت مسلمہ کی  کامیابی کی ضمانت : قاری شبیر احمد عثمانی

چناب نگر(نامہ نگار )انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ باطل نظریات کے حامل حکمرانوں اور طاغوتی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا حضرت سیدنا امام حسینؓ کی سنت ہے۔

 آپؓ نے اپنی، اہلِ بیتِ اطہارؓ اور جانثاروں کی عظیم قربانی دے کر ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام گزشتہ ساڑھے چودہ سو برس سے ظلم و جبر کا سامنا کرتا آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف طاغوتی اور سامراجی قوتوں نے عہدِ نبویؐ سے لے کر خلفائے راشدینؓ، صحابئہ کرامؓ اور اہلِ بیتِ عظامؓ کو نشانہ بنایا، تاہم اسلام نے ہمیشہ امن، عدل اور انسانیت کا درس دیا ہے ۔مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ بے گناہ مسلمانوں پر مظالم اور جارحیت قابلِ مذمت ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں