عاشورہ:ریسکیو 1122 چنیوٹ ہائی الرٹ، میڈیکل کوریج کے خصوصی انتظامات
چناب نگر(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارۂ امتیاز) کی ہدایات پر ریسکیو 1122 چنیوٹ یومِ عاشورہ کے موقع پر ہائی الرٹ ہے۔۔۔
جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی نگرانی میں ریسکیو افسر اور اہلکار عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق مختلف علاقوں میں 5 ایمبولینسز، 9 موٹر بائیک ایمبولینسز، ایک فائر وہیکل اور 2 عارضی ریسکیو پوسٹس قائم کی گئی ہیں تاکہ جلوسوں اور مجالس کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے ۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ تنگ اور گنجان آباد علاقوں میں بروقت رسپانس یقینی بنانے کے لیے موٹر بائیک ریسکیو سروس بھی تعینات کی گئی ہے ، جبکہ محرم الحرام کی خصوصی ڈیوٹیوں کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں معمول کی ایمرجنسی سروسز بھی بلا تعطل جاری ہیں۔