واقعہ کربلا صبر، استقامت اور حق کی عظیم مثال:علامہ عبدالرشید

واقعہ کربلا صبر، استقامت اور حق کی عظیم مثال:علامہ عبدالرشید

سیدنا امام حسینؓ جنتی نوجوانوں کے سردار،امت مسلمہ کی آنکھوں کا نور ہیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسینؓ جنتی نوجوانوں کے سردار، امت مسلمہ کی آنکھوں کے نور اور دلوں کا سکون ہیں۔ ان سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ، جبکہ واقعۂ کربلا اسلامی تاریخ کا انتہائی المناک اور دلخراش باب ہے جس پر ہر مسلمان غمزدہ ہوتا ہے ۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میدانِ کربلا میں نواسئہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے 72 جانثار ساتھیوں کی شہادت ظلم و جبر کے خلاف حق، صبر اور استقامت کی لازوال مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی سخت حالات کے باوجود حضرت امام حسینؓ نے حق و صداقت کا دامن نہیں چھوڑا۔علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ موجودہ حالات میں مذہبی ہم آہنگی، بین المسالک رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں