یومِ عاشور:سمندری میں جلوس آج ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا

یومِ عاشور:سمندری میں جلوس آج ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا

عزاداروں کی سہولت کیلئے جلوس کے راستوں پر پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی

سمندری(نمائندہ دنیا)10 محرم الحرام یومِ عاشور کے موقع پر سمندری انتظامیہ نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر پولیس اہلکار تعینات رہیں گے ، جبکہ داخلی راستوں پر عزاداروں کی مکمل تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے شہر، جلوسوں اور مجالس کے اطراف مسلسل گشت بھی کریں گے ۔عزاداروں کی سہولت کے لیے جلوس کے راستوں پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی، جبکہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہے گی۔

صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے ۔پروگرام کے مطابق 9 محرم الحرام کو حیدری چوک میں مجلس منعقد ہوئی، جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا اور عزادار مرکزی امام بارگاہ روانہ ہوئے ۔ آج 10 محرم الحرام کو دوپہر ڈیڑھ بجے حیدری چوک سے مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوگا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام 7 بجے امام بارگاہ درِ عباس، گوجرہ روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس دوران شہر بھر میں نذر و نیاز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں