24ویں سالانہ شہادت کانفرنس آج چناب نگر میں ہوگی
پنڈال کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ، سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے
چناب نگر(نامہ نگار)مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے زیر اہتمام جامع مسجد شہدائے ختم نبوت میں 24ویں سالانہ شہادت کانفرنس آج منعقد ہوگی، جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔منتظمین کے مطابق کانفرنس کے لیے پنڈال کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے ، بینرز اور فلیکس آویزاں کر دئیے گئے ہیں، جبکہ سکیورٹی کے مؤثر انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ سٹیج کو بھی خوبصورتی سے آراستہ کیا گیا ہے اور جامعہ کے طلبہ و رضاکار سکیورٹی، نظم و ضبط اور شرکا کی خدمت کے فرائض انجام دیں گے ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس اتحادِ امت، مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کانفرنس کی صدارت مولانا قاری شبیر احمد عثمانی کریں گے ، جبکہ نگرانی مولانا قاری محمد سلمان عثمانی اور نظامت مولانا احسن رضوان عثمانی کے سپرد ہوگی۔منتظمین نے بتایا کہ پنڈال اور اطراف کی صفائی ستھرائی مکمل کر کے مقام کو خوبصورت بنا دیا گیا ہے اور تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔
کانفرنس میں خصوصی خطاب خطیب اہلِ سنت حضرت مولانا محمد ارشاد احمد کلیار کریں گے ، جبکہ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا صاحبزادہ محمد قادری، مولانا محمد سلمان عثمانی، مولانا احسن رضوان عثمانی، مولانا سیف اللہ خالد، مولانا بدر عالم چنیوٹی، مولانا ملک خلیل احمد اشرفی، مولانا محمد مغیرہ، مفتی علاؤالدین، مفتی محمد ابو جندل، مولانا یعقوب درخواستی، قاری محمد ادریس چنیوٹی، مولانا عمیر صفدر، مولانا مطلوب الرحمن، مولانا محمد ضیاء الحق چنیوٹی، مولانا عمر عثمان، مولانا سیف اللہ جھنگوی، مولانا قاسم عمار، مفتی محمد افضال، محمد حنیف مغل، قاری محمد یوسف فاروقی، مولانا ابوبکر صدیق، مولانا محمد انس نعمان عثمانی، قاری عبدالرحمن تبسم، قاری شہباز احمد، قاری ثناء اللہ، مفتی آصف بشیر، مولانا ملک طاہر حسین، مولانا عبدالواحد نفیسی، مولانا اسلم شاہد اور دیگر علمائے کرام بھی خطاب کریں گے ۔