عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی :ڈاکٹر شہزاد

عزاداروں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی :ڈاکٹر شہزاد

محکمہ صحت کا عملہ 24 گھنٹے ہائی الرٹ ، تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد ڈاکٹر شہزاد محمود نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق محرم الحرام کے دوران فیصل آباد اور اس کی تحصیلوں میں عزاداروں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر خصوصی میڈیکل کیمپس، کلینک آن ویلز اور تربیت یافتہ طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔ڈاکٹر شہزاد محمود نے کہا کہ محکمہ صحت کا عملہ 24 گھنٹے ہائی الرٹ ہے اور عزاداروں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں