محرم میں تمام مکاتب فکر کا تعاون خوش آئند :ملک عبدالحفیظ

محرم میں تمام مکاتب فکر کا تعاون خوش آئند :ملک عبدالحفیظ

معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد دشمن بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے دوران قیامِ امن کے لیے تمام مکاتب فکر اور انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت اور ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ملک عبدالحفیظ نے احبابِ جماعت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد دشمن بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے اور ملک میں انتشار پھیلانے کے مواقع تلاش کر رہا ہے ، تاہم قومی اتفاق و اتحاد کی بدولت دشمن کی تمام سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کا باہمی تعاون باعث اطمینان ہے ، جبکہ ملکی استحکام کا راز امن و امان کے قیام میں مضمر ہے ۔ملک عبدالحفیظ نے محکمہ صحت، سول ہسپتال، ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو عوامی مفاد میں مؤثر قرار دیتے ہوئے سراہا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے حلقہ بلوچنی، کھرڑیانوالہ، صدر، شرقی، غربی، منڈی روڈالہ، بچیانہ، ستیانہ اور شہر جڑانوالہ کے تمام ذمہ داران محرم الحرام کے دوران قیامِ امن کے لیے مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں