غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز بیچنے والا شہری گرفتار
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کی ، مختلف پوائنٹس کی چیکنگ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز فروخت کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی یونٹ میں غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز کی تیاری اور خرید و فروخت کا عمل پایا گیا۔ جس پر یونٹ کو سیل کرکے موقع پر موجود ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔