گوجرہ :خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے افراد کیخلاف ایکشن

گوجرہ :خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے افراد کیخلاف ایکشن

سدرہ بی بی کوعرفان وغیرہ 4 افراد بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ، مقدمہ درج

گوجرہ(نمائندہ دنیا )خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے اور کپڑے پھاڑنے والے افرادکے خاف قانون حرکت میں آگیا۔ چک نمبر334ج ب کی سدرہ بی بی کوعرفان وغیرہ چار افراد تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے اس کے کپڑے پھاڑ دئیے اور ملزمان اس کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ۔شور وایلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان چھڑائی جس پر ملز م فرارہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں