جڑانوالہ:مون سون کے پیشِ نظر احتیاطی ہدایات جاری

جڑانوالہ:مون سون کے پیشِ نظر احتیاطی ہدایات جاری

چھتوں پر موجود غیر ضروری اور بھاری سامان فوری طور پر ہٹا دیا جائے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر شہریوں کے لیے احتیاطی ہدایات جاری کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مون سون کا موسم شروع ہونے والا ہے ، لہٰذا شہری بارشوں کے دوران ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے اپنی عمارتوں کی چھتوں کی مکمل صفائی یقینی بنائیں۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چھتوں پر موجود غیر ضروری اور بھاری سامان فوری طور پر ہٹا دیا جائے ، جبکہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ڈرینز اور پائپ پہلے سے صاف کر لیے جائیں تاکہ پانی جمع نہ ہو اور چھت پر اضافی بوجھ نہ پڑے ۔انتظامیہ کے مطابق چھتوں کو صاف اور غیر ضروری وزن سے پاک رکھنے سے عمارتوں کے ڈھانچے کو محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے اور ممکنہ حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں