2بھینسوں نے جون میں دودھ کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

2بھینسوں نے جون میں دودھ کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

گاڈ گفٹڈنامی بھینس نے 30 کلو 600 گرام ،امبرنے 30 کلو 200گرامدودھ دیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) 208 چک کے مویشی پال اور پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے وائس پریزیڈنٹ فیاض فوجی سنیارا کے فارم کی دو بھینسوں نے PDFA کے ریکارڈ کے مطابق جون کے مہینے میں دودھ کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔فارم انتظامیہ کے مطابق \"گاڈ گفٹڈ\" نامی بھینس نے 30 کلو 600 گرام جبکہ \"امبر\" نامی بھینس نے 30 کلو 200 گرام دودھ دے کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جسے پاکستان کی ڈیری صنعت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے ۔فارم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی اعلیٰ نسل، متوازن اور معیاری خوراک، جدید نگہداشت اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

جس نے ملکی مویشی بانی کے شعبے میں ایک مثبت مثال قائم کی ہے ۔ماہرین کے مطابق ایسی اعلیٰ پیداواری صلاحیت ڈیری سیکٹر کی ترقی، دودھ کی پیداوار میں اضافے اور جدید مویشی پال نظام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔اس کامیابی پر فارم انتظامیہ، مویشی پال حضرات اور وابستگان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے محنت، لگن اور بہترین نسل کی بدولت حاصل ہونے والا اعزاز قرار دیا۔ فارم انتظامیہ نے اپنی ٹیم اور کارکنان کو مبارکباد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں