فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری،فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
خلاف ورزیوں پر 3 مقدمات درج،2 یو نٹ سیل ،40 لاکھ سے زائد جر مانہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے احکامات پر ضلع جھنگ میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ گزشتہ ماہ ضلع بھر میں 3 ہزار 86 فوڈ پوائنٹس، فوڈ یونٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کی گئی، جبکہ خلاف ورزیوں پر 3 مقدمات درج، 2 یونٹس سیل اور 343 فوڈ کاروباروں کو مجموعی طور پر 40 لاکھ 43 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی مختلف اشیائے خور و نوش کے 122 نمونے تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے۔
کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 565 لیٹر بیوریجز، 120 لیٹر دودھ، 120 کلوگرام گوشت، 830 لیٹر پانی، 2 ہزار آئس لالیز، 2 من بدبودار پھل، 144 انڈے ، 192 کلوگرام زائد المیعاد اشیا اور 4 من سے زائد ممنوعہ اجزا تلف کیے گئے ۔ترجمان نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران 948 فوڈ پوائنٹس کو صفائی اور معیار میں بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔ خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ، جبکہ سابقہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے کیے گئے ۔