انٹر ڈویژنل کبڈی چیمپئن ، فائنل میں ساہیوال کو شکست
9 ڈویژنوں کی ٹیموں نے شرکت کی، فیصل آباد ڈویژن ٹیم کامیاب ہوئی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر ڈویژنل کبڈی چیمپیئن شپ میں فیصل آباد ڈویژن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم نے ساہیوال ڈویژن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 48-38 پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔چیمپئن شپ میں پنجاب کی 9 ڈویژنوں کی ٹیموں نے شرکت کی، جبکہ فیصل آباد ڈویژن نے عمدہ کھیل اور بہترین ٹیم ورک کی بدولت فائنل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔