مزدوررہنمائوں کی ڈائریکٹر لیبر ویسٹ سے ملاقات

مزدوررہنمائوں کی ڈائریکٹر لیبر ویسٹ سے ملاقات

برطرف ملازمین کی بحالی کیلئے جنگ جاری رہے گی :لطیف انصاری،عارف ایاز

پینسرہ (نمائندہ دنیا)رائے یاسین سرفراز کھرل، ڈائریکٹر لیبر ویسٹ سے مزدوررہنمائوں نے ویونگ فیکٹری چینچل سنگھ والا کے چار مزدوروں کی مبینہ غیر قانونی برطرفی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت چیئرمین لیبر قومی موومنٹ و صدر حقوقِ خلق پارٹی پنجاب بابا لطیف انصاری اور مزدور رہنما عارف ایاز نے کی۔وفد نے ڈائریکٹر لیبر کو آگاہ کیا کہ پاور لوم ورکرز یونین رجسٹرڈ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری اشرف اور ان کے تین ساتھیوں کو بغیر کسی شوکاز نوٹس اور قانونی کارروائی کے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا، جو لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔بابا لطیف انصاری اور عارف ایاز نے کہا کہ اگر آئندہ 48 گھنٹوں میں متاثرہ مزدوروں کو یقین دہانی کے باوجود بحال نہ کیا گیا تو ہر قانونی فورم سے رجوع کیا جائے گا۔ برطرف ملازمین کی بحالی کیلئے قانونی جنگ جاری رہے گی ۔انہوں نے جھنگ روڈ کے تمام ٹیکسٹائل پاور لوم ورکرز سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے کہا کہ سابقہ ڈائریکٹر لیبر کے دور میں فیکٹری انتظامیہ کے ساتھ مبینہ ملی بھگت سے ہونے والی غیر قانونی رجسٹریشن اور محکمہ سوشل سکیورٹی کی مجرمانہ غفلت کے معاملات بھی سامنے لائے جائینگے ۔وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاور لوم ورکرز یونین رجسٹرڈ ویسٹ کے عہدیداران کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھی جائیگی اور اس سلسلے میں محکمہ لیبر، سوشل سکیورٹی، ای او بی آئی، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...