میلاد النبی ؐکے پروگرام بہترین انداز میں کیے جائینگے :مفتی یونس

میلاد النبی ؐکے پروگرام بہترین انداز میں کیے جائینگے :مفتی یونس

مسائل حل کیلئے قوم کو اتفاق کی ضرورت :علامہ احمد علی رضوی، اصغر نوری

 جڑانوالہ (نمائندہ دنیا ) جڑانوالہ کی مارکی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت ڈاکٹر مفتی یونس رضوی ناظم اعلیٰ تحریک اہلسنت نے کی جبکہ مہمان خصوصی علامہ ڈاکٹر مفتی انتخاب نوری چیئرمین متحدہ علماء بورڈ، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل تھے ۔تقریب میں ڈاکٹر مفتی یونس رضوی ، مہمان خصوصی علامہ ابو الشمس احمد علی رضوی، علامہ اصغر نوری، علامہ شہباز حسین چشتی، مولانا صاحبزادہ فضل رسول رضوی، مولانا پروفیسر عبدالرؤف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ربیع الاول شریف کے مبارک مہینے میں عید میلاد النبیؐ کے پروگرامز بڑی شان و شوکت کیساتھ پیش کیے جائیں گے ۔پاکستان اﷲ کی نعمت ہے اسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام مسائل کے حل کیلئے آج پاکستانی پوری قوم کو اتفاق کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں نفرتیں پھیل رہی ہیں مفاد پرستی خودغرضی جیسی صفات نے معاشرے کو تباہ کر دیا ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایک قوم بنیں ہر اچھے کام کی تائید کریں برے کام کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریں ۔

اس موقع پر شہدائے پاکستان کو سلام عقیدت پیش کیا گیا ۔تقریب میں معززین علاقہ سمیت چوہدری اسلم، ملک منیر،حاجی اشرف مونگا، چوہدری عمران طاہر، مولانا خادم حسین باروی، میاں اشرف ، چوہدری وقاص،حافظ شعیب رضا،مولانا اظہر مصطفی رضوی،میاں عظیم،جعفر نقشبندی،شیخ اشرف،عمران سکندر،راشد محمود،ارسلان احمد، ملک طارق،حافظ ندیم ودیگرنے شرکت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...