ایوب ریسرچ سنٹر کی فوڈ ٹیکنالوجسٹ ٹیم کادورہ سمندری

ایوب ریسرچ سنٹر کی فوڈ ٹیکنالوجسٹ ٹیم کادورہ سمندری

پرنسپل سمیراعارف اور انسٹرکٹر فرواجاوید نے خواتین کو دستکاری ٹریننگ سے آگاہ گیا

سمندری(نمائندہ دنیا)ایوب ریسرچ سنٹر فیصل آباد کی فوڈ ٹیکنالوجسٹ ٹیم نے سمندری کادورہ کیا ۔ٹیم میں شامل ڈاکٹرحمیراکوثرڈاکٹر صائمہ پروین و دیگر ماہرین نے خواتین کی این جی او کے دفتر کے وزٹ کے دوران خواتین کوغذائی مصنوعات کی تیاری کیلئے پریکٹیکل ٹریننگ دی این جی او فضیلت ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل سمیراعارف اور بیوٹیشن انسٹرکٹر فرواجاوید نے ریسرچ سنٹر کی ٹیم کو ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے خواتین کو دی جانے دستکاری ٹریننگ سے آگاہ کیا فوڈ ٹیکنالوجسٹ ٹیم نے خواتین کو پریکٹیکل ٹریننگ دیتے ہوئے انہیں کیچپ، جام،جوس،اور دیگر فوڈپروڈکٹس کی تیاری کے جدید معیاری اور عملی طریقے سکھائے اس موقع پر ڈاکٹر حمیراکوثر کا کہنا تھا کہ فوڈ ٹریننگ کے بعد خواتین نا صرف معیاری غذائی مصنوعات تیار کر سکیں گی بلکہ گھریلو سطح پر چھوٹا کاروبار شروع کرکے معاشی خود مختاری بھی حاصل کرسکیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...