کمالیہ تاجر اتحاد کے صدر اور جنرل سیکرٹری متفقہ منتخب

کمالیہ تاجر اتحاد کے صدر اور جنرل سیکرٹری متفقہ منتخب

تاجر اتحاد کی کابینہ کا اجلاس ، علی رضا شاہ اورریحان ڈوگر مشاورت سے انتخاب

کمالیہ( نمائندہ خصوصی ) کمالیہ تاجر اتحاد کے صدر اور جنرل سیکرٹری متفقہ طور پر منتخب کمالیہ تاجر اتحاد کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا تنظیم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب تھا، کیونکہ قائم مقام صدر کی مدت پوری ہو چکی تھی۔اجلاس میں باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے علی رضا شاہ کو صدر جبکہ سردار ریحان ڈوگر کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے نومنتخب عہدیداران پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تاجر برادری کے مسائل کے حل اور اتحاد کی مضبوطی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔اس موقع پر سرپرستِ اعلیٰ چوہدری کامران نصرت نے ارکان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا اور نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاجر اتحاد شہر کی تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سرپرستِ اعلیٰ، صدر اور جنرل سیکرٹری اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مکمل طور پر بااختیار ہوں گے اور جلد نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...