سائنس اِن ایکشن ایگزیبیشن، طلبہ کے تخلیقی ماڈلز پیش
مہمانان سر ارسلان، یاسر عبداللہ ودیگر کاسٹالز کا دورہ، طلبہ کو صلاحیتوں کو سراہا
پینسرہ (نمائندہ دنیا)اے آر یونیک گروپ آف اکیڈمیز کے زیرِ اہتمام \"سائنس اِن ایکشن ماڈل ایگزیبیشن 2026\" کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے مختلف سائنسی ماڈلز پیش کرکے اپنی تخلیقی، فنی اور تحقیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ نمائش میں آتش فشاں، واٹر ڈسپنسر، انسانی جسم، ماحولیات، توانائی، خلائی نظام اور دیگر جدید سائنسی موضوعات پر تیار کردہ ماڈلز کو پیش کیا گیا، جنہوں نے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔نمائش میں والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ مہمانانِ گرامی سر ارسلان، یاسر عبداللہ، چوہدری سفیان، وسیم، علی، انصر عباس، اختر عباس اور ملک جاوید نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اے آر یونیک گروپ آف اکیڈمیز عبدالرشید چوہدری بھی موجود تھے جنہوں نے مہمانوں اور والدین کا خیر مقدم کیا اور انہیں وزٹ کروایا مہمانوں نے طلبہ سے ان کے ماڈلز کے حوالے سے سوالات کیے اور انکی پیشکش، اعتماد اور سائنسی معلومات کو سراہتے ہوئے خوب داد دی۔ نمائش کو باقاعدہ مقابلے کی حیثیت بھی دی گئی جس میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں میں سے پہلی سات پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیموں کو نقد انعامات اور اسناد (سرٹیفکیٹس) سے نوازا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments